جرمن صدر کا افغانستان اور طالبان میں مذاکرات پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i290234-جرمن_صدر_کا_افغانستان_اور_طالبان_میں_مذاکرات_پر_زور
جرمنی کے صدر نے اپنے دورہ افغانستان کے موقع پر کہا ہے کہ اس جنگ زدہ ملک میں طالبان کے ساتھ مفاہمت کے بغیر ثبات و استحکام ممکن نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  •  جرمن صدر کا افغانستان اور طالبان میں مذاکرات پر زور

جرمنی کے صدر نے اپنے دورہ افغانستان کے موقع پر کہا ہے کہ اس جنگ زدہ ملک میں طالبان کے ساتھ مفاہمت کے بغیر ثبات و استحکام ممکن نہیں ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانک والٹر اشٹائن مائر، جمعرات کو اچانک مزارشریف پہنچے اور وہاں تعینات اپنے ملک کے فوجیوں سے ملاقات کے بعد افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور اس ملک میں بدامنی سمیت مختلف مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
اشٹائن مائر نے اس ملاقات میں کہا کہ کابل سمیت پورے افغانستان کی سیکورٹی کی صورت حال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے اور گذشتہ دو برس میں مخالف گروہوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
جرمنی کے صدر آج صبح قزاقستان سے افغانستان کے شہر مزارشریف پہنچے تاکہ اس ملک میں تعینات اپنے فوجی دستوں کا معائنہ اور ان سے ملاقات کریں۔
اس وقت افغانستان میں جرمنی کے تقریبا ایک ہزار فوجی تعینات ہیں۔