افغان ممبر پارلیمنٹ کی امریکی سفیر پر نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i290482-افغان_ممبر_پارلیمنٹ_کی_امریکی_سفیر_پر_نکتہ_چینی
افغان ممبران پارلیمنٹ نے امریکی سفیر کے مداخلت پسندانہ بیانات پر تنقید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان ممبر پارلیمنٹ کی امریکی سفیر پر نکتہ چینی

افغان ممبران پارلیمنٹ نے امریکی سفیر کے مداخلت پسندانہ بیانات پر تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے اس ملک کے نائب صدر عبدالرشید دوستم کے سلسلے میں امریکی سفیر کے بیان کو داخلی امور میں مداخلت اور افغانستان کی سیاسی خود مختاری پر سوال کھڑے کئے جانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
افغان ممبرپارلیمنٹ نصراللہ صادقی زادہ نے سنیچر کو ایک اجلاس میں کہا کہ کابل میں امریکی سفیر شارز ڈیفرکو ملک کے داخلی اور عدلیہ کے امور میں مداخلت سے گریز اور سیاسی اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہئے۔
صادقی زادہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو انسانی حقوق اور اس کی پامالی پر تشویش ہے تو انھیں ابوغریب، گوانتانامو اور بگرام جیلوں میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا جواب دینا چاہئے۔
افغان ایوان نمائندگان کی ایک تعداد نے جنرل دوستم کے مسئلے میں امریکی سفارتخانے کی مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تاکید کی کہ کوئی بھی بیرونی ملک افغانستان کے سیاسی امور میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا اور افغانستان کی عدلیہ کو خود اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔
گذشتہ برس شمالی افغانستان کے سابق گورنراحمد ایشچی نے جنرل دوستم اور ان کے محافظین پر تشدد اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔