امریکہ پر ایٹمی حملہ کیا جا سکتا ہے : شمالی کوریا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291856-امریکہ_پر_ایٹمی_حملہ_کیا_جا_سکتا_ہے_شمالی_کوریا
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ پر ایٹمی حملہ کیا جا سکتا ہے : شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو اس پر جوہری حملہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیونگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی ۔