قندھار میں امریکی فوج کے قافلے پرحملہ، متعدد ہلاک
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر خود کش کار بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں
قندھار سے موصولہ خبروں میں صوبائی پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قندھار کے علاقے شور اندام میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کے راستے میں خود کش کار بم دھماکہ کیا گیا - نیٹو کے حکام نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ حملے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں- لیکن فوری طور پر تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا - اس درمیان ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر تین لاشیں دیکھی گئی ہیں- ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ حملے کے بعد امریکی فوجیوں کی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد ایک ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچا اور گاڑی سے تین لاشوں کو نکال کر لے گیا- قافلے میں تین بکتر بندگاڑیاں شامل تھیں - اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے - طالبان کے ترجمان ذبیج اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ یہ حملہ طالبان کے افراد نے کیاہے-