سرپل قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293572-سرپل_قتل_عام_جنگی_جرم_اور_نسل_کشی_ہے
افغان پارلیمنٹ میں صوبہ سرپل کے عوامی نمائندے نے، میرزا اولنگ نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • سرپل قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے

افغان پارلیمنٹ میں صوبہ سرپل کے عوامی نمائندے نے، میرزا اولنگ نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو جنگی جرم اور نسل کشی قرار دیا ہے۔

سید محمد حسین شریفی بلخابی نے ریڈیو تہران کی پشتو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرپل صوبے میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جنگی جرم اور نسل کشی ہے۔ انہوں نے حکومت افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل انتظامیہ صوبہ سرپل کےعلاقے میرزا اولنگ میں عام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔انہوں نے اس سلسلے میں افغان سیکورٹی اداروں پر غفلت برتنے کا بھی الزام عائد کیا۔افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پچھلے دو سال سے دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان سرپل صوبے کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے رہے ہیں تاکہ میرزا اولنگ جیسے اسٹریٹیجک علاقے پر قبضہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد کم سے کم ساٹھ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا جن میں عورتیں، بچے اور سن رسیدہ افراد شامل تھے۔محمد حسین شریفی بلخابی نے مزید کہا کہ تاحال میرزا اولنگ قتل عام میں مرنے والوں کی صحیح تعداد واضح نہں ہوسکی ہے کیونکہ یہ علاقہ بدستور دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان کے قبضے میں ہے۔