صیہونی فوجیوں کی فائرنگ پانچ فلسطینی زخمی
Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رام اللہ کے بیت ریما دیہات میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجی، عربی لباس میں اس علاقے کے لوگوں کی تاک میں بیٹھے ہوئے تھے۔
ریما دیہات کے نوجوان عبدالکریم البرغوثی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس دیہات میں بہت سے صیہونی فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
صیونی فوجی غرب اردن اور قدس کے مختلف علاقوں پر ہر روز یلغار کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے بلا سبب جیلوں میں ڈال دیتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے ان جرائم کا ایک مقصد فلسطینیوں کو ان کے وطن سے باہر نکالنا اور ان کی جگہ یہودی آبادکاروں کو بسانا ہے۔
ٹیگس