دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی پیشقدمی
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حمص اور حماہ میں داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے حمص کے شمال مشرقی مضافات میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےالکوم اور واحت الکوم علاقوں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
شامی فوج اس پیشقدمی کی بدولت اب السخنہ شہر کے شمال میں پچیس کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے اور یوں اس نے حمص اور حماہ میں داعش کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔
اس درمیان شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے حماہ میں دہشت گردوں کے خلاف برق رفتاری کے ساتھ کارروائی انجام دی ہے اور جب المزارع نامی پہاڑی پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
شامی فوج نے اس علاقے میں دہشت گردوں کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے۔
شامی فوج نے اردن سے ملنے والی سرحدوں کے قریب بھی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔