افغان فوج کے حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295380-افغان_فوج_کے_حملے_میں_100_سے_زائد_دہشت_گرد_ہلاک
افغان فوج کے حملوں میں سو سے زائد مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک

افغان فوج کے حملوں میں سو سے زائد مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

کابل میں وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج نے بدھ سے اب تک سترہ آپریشن کلین اپ، سولہ اسپیشل آپریشن اور ایک ڈی اینڈ نائٹ آپریشن انجام دیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان فوج نے ملک کے  مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ایک سو ایک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ چالیس سے زائد طالبان اور داعشی عناصر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک اہم سرغنہ اور سات داعشی عناصر بھی شامل ہیں۔افغان فوج نے ترسٹھ بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں ناکارہ بنادیا ہے۔
آپریشن کے دوران بری فوج کو فضائیہ کی حمایت بھی حاصل تھی اور افغان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر چودہ بار حملے کیے۔