افغانستان میں ہوائی حملے تیز کرنے پر امریکہ کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295448-افغانستان_میں_ہوائی_حملے_تیز_کرنے_پر_امریکہ_کی_تاکید
امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے ہوائی حملے تیز کردیئے جائیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہوائی حملے تیز کرنے پر امریکہ کی تاکید

امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کے ہوائی حملے تیز کردیئے جائیں گے۔

امریکی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف ڈیوڈ گولڈ فین نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی اسٹریٹیجی کی بنیاد پر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے تیز کئے جائیں گے۔
امریکی فضائیہ کے کمانڈر ہیٹر ولسن نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کی جنگ میں امریکی فوج کو مزید اختیارات دے دیئے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو زیادہ سے زیادہ تباہ کیا جاسکے۔
امریکی فضائیہ کے ان دونوں کمانڈروں کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیاہے جب علاقے کے بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی اسٹریٹیجی ناکام ہوچکی ہے۔
ان مبصرین کا کہنا ہےکہ گذشتہ سولہ برس کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے خودسرانہ ہوائی حملوں میں زیادہ تر بے گناہ افغان شہری ہی مارے گئے ہیں۔