عراق: خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i296311-عراق_خود_کش_حملے_میں_7_افراد_جاں_بحق_12_زخمی
عراقی دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک پاور پلانٹ میں خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۳:۴۷ Asia/Tehran
  • عراق: خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق، 12 زخمی

عراقی دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک پاور پلانٹ میں خود کش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد سے 62 میل شمال کی جانب واقع پاور پلانٹ میں تین حملہ آور داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں اورجدید ہتھیاروں اور دستی بموں سے بھی لیس تھے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس حملہ آورں نے پلانٹ کے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے جب کہ دو حملہ آور سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں پاور پلانٹ کے ملازمین کے لیے قائم کی جانے والی عارضی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔