افغانستان: امریکہ نے شادی کی تقریب کو عزا میں تبدیل کردیا
Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
امریکہ اور نیٹو نے ایک بار پھر افغانستان میں شادی کی تقریب کو صف ماتم میں تبدیل کردیا ہے۔ ۔
خبروں کے مطابق امریکی کمانڈ میں تعینات نیٹو کے ڈرون طیاروں نے مشرقی افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہر قرہ باغ میں شادی کی تقریب پر بمباری کی ہے۔اس حملے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ اور نیٹو کی فوج اس سے پہلے بھی کئی بار افغانستان میں شادی کی تقریبات کو عزا میں تبدیل کرچکی ہے۔اس وقت افغانستان میں نیٹو کی چھتری تلے چودہ ہزار غیر ملکی فوجی تعینات ہیں جن میں گیارہ ہزار امریکی فوجی شامل ہیں۔حکومت امریکہ نے کانگریس سے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی بھی درخواست کی ہے۔
ٹیگس