بگرام میں امریکی چھاؤنی کے انٹری گیٹ کے سامنے دھماکا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i296651-بگرام_میں_امریکی_چھاؤنی_کے_انٹری_گیٹ_کے_سامنے_دھماکا
افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی فوجی چھاؤنی کے سامنے دھماکے میں کم سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • بگرام میں امریکی چھاؤنی کے انٹری گیٹ کے سامنے دھماکا

افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی فوجی چھاؤنی کے سامنے دھماکے میں کم سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بگرام کےگورنر عبدالشکور قدوسی نے کہا ہے کہ چاروں زخمی عام شہری ہیں اور اب تک کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر نہیں ملی ہے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان میں اس وقت امریکہ کے تقریباگیارہ ہزار فوجی تعینات ہیں تاہم واشنگٹن، ٹرمپ کی نئی اسٹریٹیجی کے تناظر میں مزید ہزاروں فوجی افغانستان بھیجنا چاہتا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن قائم کرنے کے بہانے دوہزار ایک میں اس ملک پر حملہ کیا تاہم افغانستان میں بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔