تہران،انقرہ تعلقات کی اہمیت
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
ترکی نے کہا ہے کہ اس کے تعلقات ایران کے ساتھ خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ روزقزاقستان کے دورے کے لئے روانگی سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تہران،انقرہ تعلقات کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان قریبی روابط کو کسی مخصوص قانونی حد تک محدود نہیں کیا جاسکتا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بعض گیس اور تیل کی ضروریات کو ایران کے ذریعے سے پورا کرتے ہیں ۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تعاون کے الزام میں ترکی کے بعض سابق سیاسی عہدیدار اور بینک حکام کے خلاف قانونی کارروائی کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ دورہ امریکہ کے موقع پر اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا.
ٹیگس