افغانستان میں طالبان اور داعش کے 147دہشتگرد ہلاک
Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
افغانستان کے تیرہ صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں طالبان اور داعش کے ایک سو سینتالیس دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں گذشتہ دو دنوں سے صوبہ بغلان، نورستان، بلخ، سرپل قندوز، ننگرہار، کابل ، لوگر، وردک، خوست ، ارزگان، قندھار اور ہلمند میں انجام پائی ہیں۔
ان کارروائیوں میں طالبان کے ایک سوانتیس اور داعش کے اٹھارہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ چودہ دہشتگرد زخمی ہوئے۔
افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے نے ایک خودکش بمبار سمیت آٹھ طالبان کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ اس رپورٹ میں افغان فوج کو ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہاگیا ہے۔
ٹیگس