افغان صدر کی اقوام متحدہ پر نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297105-افغان_صدر_کی_اقوام_متحدہ_پر_نکتہ_چینی
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی اقوام متحدہ پر نکتہ چینی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ملک میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

 کابل میں صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر اشرف غنی اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں عالمی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ اپنے تمام پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد سے پہلے حکومت افغانستان کے ساتھ لازمی ہم آہنگی پیدا کرے۔
صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں اپنے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لے اور واضح کرے کہ افغان عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اب تک کون سے موثر کام انجام دیئے گئے ہیں۔
 انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں کام کرنے والے عالمی اداروں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات، حکومت افغانستان کو فراہم کرے تاکہ ان اداروں کی کارکردگی کا اندازہ اور حساب کتاب کو شفاف بنایا جاسکے۔