اریحا میں فلسطینیوں کے مکانوں کا انہدام
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297473-اریحا_میں_فلسطینیوں_کے_مکانوں_کا_انہدام
صیہونی فوجیوں نے فلسطینی علاقوں میں اپنے تخریبی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوب مغربی اریحا میں متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • اریحا میں فلسطینیوں کے مکانوں کا انہدام

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی علاقوں میں اپنے تخریبی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوب مغربی اریحا میں متعدد مکانات کو تباہ کردیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اریحا کے علاقے میں فلسطینیوں کے چار مکانات اور کچھ مکانوں کی دیواروں کو تباہ کردیا۔
فلسطین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ دسیوں صیہونی فوجی، کچھ بلڈوزر اور بکتربندگاڑیاں لے کر پہنچے اور انھوں نے اریحا کے اطراف میں واقع مکانات کو اور کچھ مکانوں کی دیواروں کو جو سیلاب سے بچنے کی غرض سے تعمیر کی گئی تھیں تباہ کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے گذشتہ دو برس سے صیہونی بستیوں کی توسیع کی عالمی سطح پرمخالفت بڑھنے کے باوجود فلسطینیوں کےگھروں کو ڈھانے کا عمل تیز کر دیا ہے۔