اشرف غنی کی افغانستان میں قیام امن پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299203-اشرف_غنی_کی_افغانستان_میں_قیام_امن_پر_تاکید
افغانستان کے صدر نے ملک میں امن و ثبات قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • اشرف غنی کی افغانستان میں قیام امن پر تاکید

افغانستان کے صدر نے ملک میں امن و ثبات قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس اور نیٹو کے سربراہ اسٹولٹنبرگ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان میں کوئی جنگ کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتا- محمد اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت کے مسلح مخالفین کو چاہئے کہ وہ اس ملک میں امن کے عمل میں شامل ہو جائیں اور موقع سے فائدہ اٹھائیں- افغانستان کے صدر نے کہا کہ قطر میں طالبان کا دفتر بند ہونے کی خبریں صرف ایک افواہ ہے اور اس گروہ کو قیام امن کے مواقع کو گنوانا نہیں چاہئے- افغان صدر نے کہا کہ کابل حکومت پاکستان کے ساتھ بھی امن کی کوشش کررہی ہے- امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس اور نیٹو کے سربراہ جینس اسٹولٹنبرگ غیراعلانیہ دورے پر بدھ کو کابل پہنچے تھے-