امریکہ کے حمایت یافتہ داعش کا خاتمہ قریب
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہےکہ امریکہ کی حمایت یافتہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ قریب ہے لیکن امریکہ داعش کے خاتمہ کے بعد اسے نئی شکل دینے اور خطے میں نئی جنگ چھیڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے خطے میں کشیدگی جاری رکھنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسی یکساں ہے، سعودی عرب امریکی پشتپناہی کی وجہ سے ہمسایہ مسلم ممالک اور مسلم عوام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
سعودی عرب لبنان میں بھی اختلافات پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کر رہا ہے۔ سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک کو خطرات لاحق ہیں ۔ سعودی عرب نے امریکہ کی ہمراہی میں عراق، شام، لیبیا، بحرین، یمن اور قطر میں عظیم تباہی پھیلائی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ داعش کو جن ممالک نے تشکیل دیا تھا اب وہی داعشی ان کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں ۔
سعودی عرب نے دہشت گردی کی حمایت کا پورا بوجھ قطر پر ڈال دیا ہے اور خود بری الذمہ ہوگیا ہے جبکہ دہشت گردی کی اصل جڑ خود سعودی عرب ہے جو امریکہ کو دہشت گردی کے حوالے سے تعاون فراہم کر رہا ہے۔