طالبان کے ساتھ مذاکرات پر افغان صدر کی تاکید
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے بحران کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف عنی نے اتوار کے روز ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ طالبان افغان سیکورٹی اہلکاروں کو کمزور کرنے یا شکست دینے کی توانائی نہیں رکھتے، اس گروہ سے امن مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
ان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ ہفتے کے روز افغانستان پر امریکی حملے کی برسی کے موقع پر طالبان گروہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا تک جنگ جاری رکھے گا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ہی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کو چاہئے کہ طالبان کے ساتھ مفاہمت کا راستہ تلاش کرے اس لئے کہ فوجی طریقے سے افغانستان کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز قندھار میں افغان صدر اور نیٹو کمانڈر کی موجودگی میں دو امریکی بلیک ہاؤک فوجی ہیلی کاپٹر افغان فوج کے حوالے کئے گئے ہیں۔