افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ بارہ عام شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301223-افغانستان_میں_امریکا_کا_ڈرون_حملہ_بارہ_عام_شہری_جاں_بحق
امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ بارہ عام شہری جاں بحق

امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شین ہوا نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں جو ہفتے کو شمالی صوبے قندوز کے علاقے گل تپہ میں کئے گئے کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔
دو روز قبل بھی امریکا کے ڈرون طیاروں نے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے چوکی میں شادی کی تقریب پر بمباری کردی تھی جس میں چودہ عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے میں واشنگٹن نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملے نہیں کرے گا لیکن واشنگٹن نے نہ صرف یہ کہ اس کی پابندی نہیں کی بلکہ وہ افغانستان کے اقتدار اعلی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔
افغانستان میں امریکا کے انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے افغان عوام اور سیاسی شخصیات امریکی فوج کے انخلا کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔