مصر: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 30 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301730-مصر_دہشتگردوں_کی_فائرنگ_سے_30_ہلاک
مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ سے 30 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • مصر: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 30 ہلاک

مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ سے 30 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مصری حکام کے مطابق پولیس نے قاہرہ سے 135 کلو میٹر دورصوبہ غیزہ کے علاقے الوحت البحریہ کے ایک مکان میں 8 مشتبہ افراد کے متعلق اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا، اسی دوران دہشتگردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں 16 افسران بھی شامل ہیں

مصری وزارت داخلہ کے مطابق مقابلے میں متعدد دہشتگرد بھی ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔