افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 25 دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301754-افغانستان_کے_صوبے_پکتیکا_میں_25_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
افغانستان کی وزارت داخلہ نے صوبہ پکتیکا میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حقانی گروہ کے پچیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 25 دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت داخلہ نے صوبہ پکتیکا میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حقانی گروہ کے پچیس دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبہ پکتیکا کے ضلع گیان میں انجام دی جانے والی اس کارروائی میں حقانی دہشت گرد گروہ کے پچیس افراد ہلاک اور کم سے کم تیس دیگر زخمی ہو گئے-

اس کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے تیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

افغان وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا- حقانی نیٹ ورک کے دہشت گرد صوبہ پکتیکا، پکتیا اور خوست میں اکٹھا ہوتے ہیں-

حقانی گروہ طالبان کی ایک فوجی شاخ ہے جس کے دہشت گرد افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور حکومت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں-