شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کے مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302593-شیخ_عیسی_قاسم_کی_رہائی_کے_لئے_بحرینی_عوام_کے_مظاہرے
بحرین کے عوام نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے کل احتجاجی مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کے مظاہرے

بحرین کے عوام نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے کل احتجاجی مظاہرے کئے۔

مھر خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نےگزشتہ روز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے أبوصیبع  میں مظاہرے کئے۔

یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت نےآیت اللہ شیخ عیسی قاسم  کی شہریت کو ختم کر کے گذشتہ سال جون کے مہینے میں الدراز کے علاقےمیں ان کے گھر کا محاصرہ کیا۔

بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف عوام کی پر امن تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کے لئے آل خلیفہ نے ہر قسم کا اقدام کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔