کابل میں نجی ٹی وی چینل پرحملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302794-کابل_میں_نجی_ٹی_وی_چینل_پرحملہ
کابل میں افغانستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں سیکورٹی فورس کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور ٹی وی چینل نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کردی ہیں۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • کابل میں نجی ٹی وی چینل پرحملہ

کابل میں افغانستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں سیکورٹی فورس کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور ٹی وی چینل نے اپنی نشریات دوبارہ شروع کردی ہیں۔

مسلح دہشت گردوں نےمنگل کی صبح کابل میں افغانستان کے نجی ٹی وی چینل شمشاد کے دفتر پر حملہ کردیا جس کے دوران دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے نجی ٹی وی چینل شمشاد کے دفتر میں داخل ہوکر حملہ کیا اور عملے کے افراد کو یرغمال بنالیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغانستان کی خصوصی فورس حرکت میں آئی اور اس نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔
خصوصی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی کے دوران مسلح دہشت گردوں نے دستی بموں اور دیگر آتشیں ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔
تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد سیکورٹی فورس نے حالات کو قابو کیا اور پھر شمشاد ٹی وی کے ہی ذریعے اعلان کیا گیا کہ حملہ آوروں پرقابو پا لیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ بتایا جاتاہے کہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد دو سے زیادہ تھی۔