افغانستان میں بم دھماکہ، 4 ہلاک 5 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303049-افغانستان_میں_بم_دھماکہ_4_ہلاک_5_زخمی
افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بم دھماکہ، 4 ہلاک 5 زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عمر زواک نے ایک بیان میں اس بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بم دھماکہ ہفتے کی صبح ناوہ فوجی کیمپ کے قریب ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی شامل ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے حملہ آور نے بارود کی حامل گاڑی کے ساتھ اس فوجی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکورٹی اہلکاروں نے پتہ لگانے کے بعد ہلاک کر دیا۔
جمعے کو بھی لشکرگاہ کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ ہلمند، افغانستان کا ایک بدامنی کا شکار صوبہ شمار ہوتا ہے۔