افغان سینیٹ کی جانب ایران کی قدر دانی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303169-افغان_سینیٹ_کی_جانب_ایران_کی_قدر_دانی
افغانستان کی سینیٹ نے افغانستان کے لئے چابہار بندرگاہ کے استعمال سے متعلق راہ ہموار کئے جانے کے سلسلے میں حکومت ایران کی قدردانی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  •  افغان سینیٹ کی جانب ایران کی قدر دانی

افغانستان کی سینیٹ نے افغانستان کے لئے چابہار بندرگاہ کے استعمال سے متعلق راہ ہموار کئے جانے کے سلسلے میں حکومت ایران کی قدردانی کی ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سینیٹ کے چیئرمین فضل ہادی مسلم یار نے پیر کے روز سینیٹ کے کھلے اجلاس میں کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ کا استعمال افغانستان کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور کابل کو امید ہے کہ اس بندرگاہ سے اشیا کی منتقلی میں بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ، بین الاقوامی سمندر تک افغانستان کے پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے اور اس ذریعے کو افغان تاجر بخوبی استعمال میں لا سکیں گے۔
افغانستان کے تمام سینیٹروں نے بھی افغانستان کی تجارت کے فروغ کے لئے چابہار بندرگاہ کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہندوستان کی جانب سے ارسال کردہ پندرہ ہزار ٹن امدادی گندم اسی بندرگاہ کے ذریعے افغانستان پہنچا ہے۔