قندھار میں دھماکہ، آٹھ عام شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i304757-قندھار_میں_دھماکہ_آٹھ_عام_شہری_جاں_بحق
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں آٹھ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • قندھار میں دھماکہ، آٹھ عام شہری جاں بحق

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں آٹھ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا رپورٹوں کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عام شہریوں کی ایک گاڑی صوبہ قندھار کے شہر ارغستان میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی-

اس دھماکے میں آٹھ عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے-

قندھار کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارودی کا سرنگ کا نشانہ سیکورٹی فورس کی گاڑی تھی تاہم عام شہریوں کی گاڑی اس کی زد میں آگئی-

ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -

قندھار افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے اور اس صوبے میں طالبان کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے-

پچھلے دو مہینوں کے دوران قندھار میں سیکورٹی فورس کے مراکز، ان کی گاڑیوں اور سرکاری عمارتوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں-