افغانستان: داعشی دہشتگردوں کی ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i306875-افغانستان_داعشی_دہشتگردوں_کی_ہلاکتیں
افغان حکام نے ڈرون حملے اور آپریشن کے دوران سات داعشی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۸ Asia/Tehran
  • افغانستان: داعشی دہشتگردوں کی ہلاکتیں

افغان حکام نے ڈرون حملے اور آپریشن کے دوران سات داعشی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق صوبے ننگرہار میں انسداد دہشتگردی آپریشن میں داعش کے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ڈرون حملے میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق افغان فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف ننگرہار میں زمینی اور فضائی آپریشن بھی جاری ہے۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران داعش کے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔