یمن: مآرب پر سعودی حملے کی انصاراللہ کی جانب سے مذمت
Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے صوبے مآرب پر حالیہ سعودی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں دس عورتیں شہید ہوئی ہیں۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری کر دی تھی۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ مآرب میں شادی کی تقریب پر سعودی جارحیت، آل سعود کی پیشانی پر ایک اور کلنگ کا ٹیکہ ہے۔انھوں نے اس جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی کڑی تنقید کی۔سعودی عرب، امریکہ اور بعض عرب و اسلامی ملکوں کی حمایت سے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک یمن کے دسیوں ہزار عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔