افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر تاکید
Jan ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تمام افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کابل میں لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ چالیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین بیرون ملک زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی وطن واپسی کے بغیر ملک ادھورا ہی رہے گا۔
افغانستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت تمام افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی خواہاں ہے لیکن مہاجرین کی واپسی کے لیے جن وسائل اور سہولتوں کی ضرورت ہے وہ اس کے پاس نہیں ہیں۔
صدر اشرف غنی نے کہا کہ ان کے ملک کو ناخواستہ جنگ کا سامنا ہے اور یہ جنگ افغانیوں نہیں بلکہ ان پر باہر سے مسلط کی گئی ہے۔
ٹیگس