شام میں ترکی کا جنگی طیارہ گر کر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i311745-شام_میں_ترکی_کا_جنگی_طیارہ_گر_کر_تباہ
شام میں کرد ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حلب کے شہر عفرین میں ترکی کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

شام میں کرد ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حلب کے شہر عفرین میں ترکی کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

کرد ذرائع کے مطابق عفرین کے مضافاتی علاقے پر ترک فضائیہ کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فوجی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ حمامہ کے اطرف کے علاقوں میں ترکی اور اس کے اتحادیوں اور شام کی ڈیموکریٹک فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ان ذرائع‏ کے مطابق شام کی کرد فورس نے عفرین کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں پر کہ جہاں فری سیرین آرمی اور ترک فوجی داخل ہو گئے تھے، کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین میں کرد فورس کے خلاف شاخ زیتون کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔