کابل میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i311975-کابل_میں_خوفناک_دہشت_گردانہ_بم_دھماکہ
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  •   کابل میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خوفناک دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے-

پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ہفتے کی دوپہر کابل میں افغانستان کی اعلی امن کونسل کے دفتر کی عمارت کے قریب دھماکہ خیز مواد کی حامل ایک ایمبولینس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس افراد جاں بحق اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہو گئے-

زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے- افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا-

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اس دہشت گردانہ دھماکے کے لئے ایمبولینس کا استعمال  کیا-

گذشتہ ہفتے بھی کابل کے انٹرکانٹیننٹل ہوٹل  پر دہشت گردانہ حملے میں تنیتالیس افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے - ان دونوں ہی حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے-