صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دسیوں فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i311993-صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت_میں_دسیوں_فلسطینی_زخمی
غرب اردن کے علاقے اریحا میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چوالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دسیوں فلسطینی زخمی

غرب اردن کے علاقے اریحا میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چوالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کے طبی کارکنوں نے ان فلسطینیوں کا علاج و معالجہ کیا جو صیہونی فوجیوں کی ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ شہر اریحا میں صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اچانک حملہ کر دیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں مسلسل آٹھویں جمعے کو بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے فلسطین کے مختلف علاقے، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے ہوئے ہیں جن میں اب تک بیس سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں اور پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔