افغانستان میں داعش کے دسیوں عناصر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313047-افغانستان_میں_داعش_کے_دسیوں_عناصر_ہلاک
افغان فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے داعش کے مزید دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

افغان فوج اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے داعش کے مزید دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

افغانستان کے فوجی حکام نے پیر کو اعلان کیا کہ افغانستان کی فوج اور سیکورٹی فورس کے جوانوں نے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم چونتیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ان کارروائیوں میں سات دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کے ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
گذشتہ مہینوں کے دوران افغان فوج اور سیکورٹی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں داعش اور طالبان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
افغانستان کا مشرقی صوبہ ننگرہار ان صوبوں میں سے ایک ہے جہاں سب سے زیادہ بدامنی پائی جاتی ہے اور یہ صوبہ داعش کی سرگرمیوں کا اصلی مرکز سمجھا جاتا ہے۔