نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313251-نائیجیریا_کی_اسلامی_موومنٹ_کے_رکن_کی_شہادت
نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو جو اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن کی شہادت

نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو جو اس ملک کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی موومنٹ کے رکن شیخ قاسم سوکوتو دو ہفتے قبل سوکوتو شہر میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت میں نکالی جانے والی پر امن ریلی پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں نےآیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل دو سال سے گرفتاری کے خلاف  احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر 2015 کو زاریا میں واقع بقیۃ اللہ کمپلیکس پر فوج نے بلاجواز حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں آیۃ اللہ ابراہیم زکزاکی زخمی ہو گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا لیکن حکومت اور فوج نے حکم عدولی کی۔