شام نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مارگرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313619-شام_نے_اسرائیل_کا_جنگی_طیارہ_مارگرایا
شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ مارگرایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • شام نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مارگرایا

شامی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ مارگرایا ہے۔

شامی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شامی فوج کے ایئرڈیفس سسٹم نے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کا ایف سولہ طیارہ مارگرایا ہے۔ اس کارروائی میں صیہونی حکومت کے جنگی طیارے کا ہوا باز بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
صیہونی حکومت کے میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شامی فوج نے جمعے اور ہفتے کی رات میں جولان میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پانچ میزائل فائر کئے جس کے جواب میں اس کے طیارے نے شام میں حملہ کیا۔
رشاٹوڈے نے کہا کہ اسرائیلی طیارے نے جیسے ہی شام میں بمباری شروع کی شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے اسے مارگرایا۔
صیہونی حکومت کا کہنا ہے طیارے کا ملبہ اسرائیل کے اندر گراہے۔ شامی ایئرڈیفنس سسٹم کی فائرنگ اور دھماکے کی آوازوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
 شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے اس نے ایک سے زائد اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔