ترکی کا عفرین میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i313835-ترکی_کا_عفرین_میں_مزید_فوجی_بھیجنے_کا_اعلان
ترک حکام کا کہنا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں کُردوں کے خلاف لڑنے کے لئے مزید تازہ دم فوجی دستے روانہ کردیئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ترکی کا عفرین میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

ترک حکام کا کہنا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں کُردوں کے خلاف لڑنے کے لئے مزید تازہ دم فوجی دستے روانہ کردیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے آناتولی اور روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کردوں کے خلاف آپریشن کے لئے جدید ہتھیاروں سے لیس کئی تازہ دم دستے عفرین روانہ کردیئے ہیں۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے تازہ دم دستے 60 بکتربند گاڑیوں اور دیگر جدید ترین جنگی ساز و سامان کے ساتھ شامی علاقے عفرین روانہ کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترک فوج کے کمانڈر نے ہفتے کے روز اپنے 11 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین میں کردوں کے خلاف 20 جنوری سے فوجی کارروائی شروع کی تاہم شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائی شام کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔