یمنی فوج کے اسنائپروں کے ہاتھوں متعدد سعودی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i314725-یمنی_فوج_کے_اسنائپروں_کے_ہاتھوں_متعدد_سعودی_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں آٹھ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے اسنائپروں کے ہاتھوں متعدد سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں آٹھ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کے حامضہ نامی گاؤں میں سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج کے اسنائپروں نے جازان کے ہی قوی نامی گاؤں میں مزید چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-

  دوسری جانب المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا میں سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے-

سعودی عرب نے امریکا کی حمایت سے چند ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں اور اس دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے شدید محاصرہ بھی کر رکھا ہے-

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بےگھر ہوئے ہیں- ان وحشیانہ حملوں کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے-