کابل میں خود کش حملہ7 ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i315325-کابل_میں_خود_کش_حملہ7_ہلاک_و_زخمی
افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • کابل میں خود کش حملہ7 ہلاک و زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں ایک شخص ہلاک، جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق علی الصبح کابل کے علاقے شاش دراک میں خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا۔

افغان انٹیلی جنسی ایجنسی کے ایک سیکیورٹی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ڈی ایس کا کمپاؤنڈ نیٹو ہیڈکواٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں اسی کمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد فی الحال کسی تنظیم کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔