آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i315447-آل_خلیفہ_کے_خلاف_بحرینی_عوام_کے_احتجاجی_مظاہرے
بحرین کے عوام نے کل رات انقلابیوں اور 4 بحرینی جوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے پر تشدد اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان کی مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کے خلاف بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے

بحرین کے عوام نے کل رات انقلابیوں اور 4 بحرینی جوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے پر تشدد اور غیر انسانی اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

صوت المنامه کی رپورٹ کے مطابق کل رات بحرین کے علاقے کرباباد کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران 4 بحرینی جوانوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے پر تشدد اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائی اور ان کے گھر کے محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کے آلہ کاروں نے حال ہی میں بحرین کے 4 نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد اور اپنی جارحیت پر پردہ ڈالنے کیلئے شہید کئے گئے نوجوانوں کی لاشوں کو سمندر میں ڈال دیا۔ شہیدوں کی لاش ایران کے جنوبی شہر بوشہر کے ساحل سے ملی اور ایران کے غیور عوام نے جمعہ کے روز قم میں انھیں سپرد خاک کیا۔