افغانستان میں آپریشن 28دہشتگردہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i316187-افغانستان_میں_آپریشن_28دہشتگردہلاک
آپریشن میں فضائی حملوں سےعسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیاگیاجس کے نتیجے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آپریشن 28دہشتگردہلاک

آپریشن میں فضائی حملوں سےعسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیاگیاجس کے نتیجے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

افغانستان کےمختلف صوبوں میں آپریشن ہوئے جن کے نتیجے میں 28 عسکریت پسندہلاک جبکہ13 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کےمطابق افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیکا، لوگر، قندہار، فراہ، فریاب، نمروز ،ہلمند میں آپریشن کیاگیا جن کے نتیجے میں 28 دہشتگرد ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے۔

آپریشن میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو بھی تباہ کیاگیا۔تاہم افغان وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے تعلق کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔