سعودی جارحیت میں 8 یمنی شہید اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320628-سعودی_جارحیت_میں_8_یمنی_شہید_اور_زخمی
یمن پر امریکی سعودی طیاروں کی تازہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں 8 یمنی شہید اور زخمی

یمن پر امریکی سعودی طیاروں کی تازہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

المیادین ٹی وی کے مطابق امریکی سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے شہر المستبا کے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مکان تباہ ہوگیا ہے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔یمنی فوج کے جوابی میزائل حملے میں جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے شہر خمیس مشیط میں سعودی فوجی اڈے کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حلموں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔