یمن پر سعودی جارحیت 17 شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320730-یمن_پر_سعودی_جارحیت_17_شہید_و_زخمی
یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملوں میں 17 افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت 17 شہید و زخمی

یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملوں میں 17 افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے نہتے اور بےگناہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے  یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے تازہ مجرمانہ ہوائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے ہیں شہداء میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق المحول علاقہ پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک یمنی شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی جنگی طیاروں نے سنیچر کی رات الحُدیده صوبے پر بھی حملے کئے جس میں یمن کی قومی نوجوان ٹیم کے کھلاڑی عبدالجبار ادریسی بھی شہید ہوگئے۔

عرب ذرائع کے مطابق یمن پر گذشتہ تین برسوں سے سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس مجرمانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات ، بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقررہ اہداف تک نہیں پہنچ سکا البتہ اس نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔