افغانستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق 17 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i320846-افغانستان_میں_دھماکہ_8_افراد_جاں_بحق_17_زخمی
افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق 17 زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے17 افراد زخمی ہوئے ہیں،جن میں 9 بچے  شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔

صوبے ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔