سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i321462-سعودی_فوجی_اڈے_پر_یمنی_فوج_کی_گولہ_باری
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کی گولہ باری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

یمنی فوج کے توپ خانے نے ، جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع سعودی فوجی اتحاد کے ایک اڈے پر گولہ باری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں مذکورہ فوجی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے بھی پچھلے تین روز کے دوران صوبہ جوف، تعز اور البیضا میں کئی مقامات پر گھات لگاکے حملے کیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چونتیس فوجی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سعودی حکومت لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے حجہ میں ایک پرائیویٹ گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو عام شہری شہید ہوگئے۔یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی اور عرب ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔یمن کے محاصرے کے نتیجے میں یمن  کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔