قندھار بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i321954-قندھار_بم_دھماکے_کی_ذمہ_داری_طالبان_نے_قبول_کی
افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۹ Asia/Tehran
  • قندھار بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی

افغان صوبے قندھار میں بم دھماکے میں بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کا کہنا ہے کہ قندھار شہر میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی بارڈر ریپڈ ری ایکشن فورس کے کمانڈر کرنل جانان ماما، ان کے تین باڈی گارڈز اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

ضیاء درانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی موٹر کار کے ساتھ بم منسلک کیا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔