شام، غوطہ غربی میں جنگ بندی کا سمجھوتہ
دمشق کے نواحی علاقے غوطہ غربی میں جنگ بندی پر اتفاق کے بعد ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
الاخباریہ ٹیلی ویژن کے مطابق، غوطہ غربی میں موجود بعض دہشت گرد گروہوں نے ہتھیار ڈالنے اور علاقے سے باہر نکلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کے بعد شامی فوج نے پیشقدمی روک دی ہے۔ سمجھوتے کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کو صوبہ ادلب منتقل کردیا جائے گا جبکہ دہشت گردی ترک کرنے والوں کو علاقے میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
کہا جارہا ہے کہ علاقے میں اس وقت دو ہزار سے زائد داعشی دہشت گرد بھی موجود ہیں جنہوں نے مشرقی صحرائی علاقے کی جانب سے نکلنے کا راستہ مانگا ہے۔
شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ آخری شہر دوما کو آزاد کرانے کے بعد غوطہ غربی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔غوطہ غربی کا شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔