کابل میں قدس و اخوت اسلامی کانفرنس کا انقعاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i328154-کابل_میں_قدس_و_اخوت_اسلامی_کانفرنس_کا_انقعاد
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قدس اور اخوت اسلامی عالمی کانفرنس کا انقعاد ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • کابل میں قدس و اخوت اسلامی کانفرنس کا انقعاد

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قدس اور اخوت اسلامی عالمی کانفرنس کا انقعاد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سیکڑوں کی تعداد علمائے کرام، اہم سیاسی و ثقافتی شخصیات کی شرکت سے منعقدہ اس کانفرنس کے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں فلسطین کی مظلوم قوم کے لئے مسلمانوں خاص طور سے افغان قوم کی جانب سے بھرپور حمایت پر تاکید کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کی اخوت اسلامی کونسل کے سربراہ مولوی حبیب اللہ حسام نے کہا کہ بیت المقدس اور فلسطین کی مظلوم قوم سے مسلمانوں سے لاتعلقی، اسرائیل اور عالمی سامراج  کی حمایت کے مترادف ہے۔

اس کانفرنس میں ایک قرارداد پاس کر کے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کی مذمت کی اور اس اقدام کو مسلمانان عالم کے خلاف ایک بڑا جرم قرار دیا۔

مقررین نے اسی طرح علاقے کے بعض اسلامی ملکوں خاص طور سے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ و اسرائیل کا ساتھ دیئے جانے کی شدید مذمت کی۔