افغانستان میں بیرونی طاقت داعش کی مدد کررہی ہے، افغان صدر
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i331556-افغانستان_میں_بیرونی_طاقت_داعش_کی_مدد_کررہی_ہے_افغان_صدر
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں سرگرم دہشت گر گروہ داعش کی باہر سے حمایت کی جارہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بیرونی طاقت داعش کی مدد کررہی ہے، افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک میں سرگرم دہشت گر گروہ داعش کی باہر سے حمایت کی جارہی ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کو بیرون ملک سے مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی جارہی ہے کہاکہ کابل اس گروہ کو پوری طرح نابود کردینے کا عزم رکھتا ہے۔
اس سے پہلے بھی افغان ذرائع نے کہا تھا کہ افغانستان میں داعش کی امریکا حمایت کررہا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بالاخر طالبان گروہ حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش قبول کرلے گا۔
افغان صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔