دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے میزائل اور ڈرون طیارے تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i332524-دمشق_کے_مضافات_میں_اسرائیل_کے_میزائل_اور_ڈرون_طیارے_تباہ
شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے تین میزائلوں اور دو ڈرون طیاروں کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے میزائل اور ڈرون طیارے تباہ

شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیل کے تین میزائلوں اور دو ڈرون طیاروں کو فضا میں نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے خبردی ہے کہ اسرائیل کے دو میزائلوں کو دمشق کے جنوب میں اور ایک میزائل کو دمشق کے شمال مغرب میں شامی فضائیہ کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے تباہ کردیا ہے۔ ان خبروں کے مطابق شام کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دمشق کے مغربی مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ ہفتوں کے دوران شام پر اپنے جارحانہ حملے تیز کردئےہیں کیونکہ اسرائیل کو یہ خوف بری طرح ستارہا ہے کہ کہیں شام میں دہشت گردوں کا پوری طرح صفایا نہ ہوجائے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا سعودی عرب، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں سے شروع ہوا تھا۔ اس بحران کا مقصد علاقے کی صورتحال کو اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شام کے عوام، حکومت اور فوج نے ان عالمی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور سرانجام انہیں شکست دی۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کو اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی فوجی مشاورت بھی حاصل رہی جس کے نتیجے میں داعش کا مکمل طور پرصفایا ہوگیا ہے اور باقی بچے دہشت گرد گروہ بھی اب دم توڑ رہے ہیں۔